ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / 10 مارچ کو اتر پردیش میں بی جے پی کی ہوگی وداعی: بی ایس پی

10 مارچ کو اتر پردیش میں بی جے پی کی ہوگی وداعی: بی ایس پی

Sun, 09 Jan 2022 11:54:21    S.O. News Service

لکھنؤ، 9؍ جنوری (ایس او نیوز؍ایجنسی) سماجوادی پارٹی کے سربراہ اکھیلیش یادو نے انتخابی تاریخوں کے اعلان کے بعد اپنے پہلے رد عمل میں کہا تھا کہ ’دس مارچ بی جے پی صاف‘ کچھ ایسا ہی بہوجن سماج پارٹی نے بھی کہا ہے ۔ بہوجن سماج پارٹی کے لیڈر اور رکن پارلیمنٹ کنور دانش علی نے کہاہے کہ انہیں یقین ہے کہ 10 مارچ کو اتر پردیش کے عوام ریاست میں بی جے پی کو اقتدار سے باہر کر دیں گے۔

امروہہ کے رکن پارلیمنٹ دانش علی نے پانچ اسمبلی انتخابات کی تاریخوں کے اعلان کے بعد ٹوئٹ کرتے ہوئے کہا ’’مجھے پورا یقین ہے کہ اتر پردیش کے لوگ 10 مارچ کو بھیگی پلکیں پروگرام کا اہتمام کرکے 5 کالی داس سے وزیراعلی یوگی آدتیہ ناتھ اور بی جے پی کو الوداع کہہ دیں گے۔

واضح رہے کہ الیکشن کمیشن نے کل پانچ ریاستوں میں انتخابی پروگراموں کا اعلان کیا ہے۔ تمام ریاستوں میں انتخابی پروگرام کل سات مرحلوں میں مکمل ہوگا۔ اتر پردیش میں سات مرحلوں میں، منی پور میں دو مرحلوں اور اتراکھنڈ، پنجاب اور گوا میں صرف ایک مرحلے میں ووٹنگ ہوگی۔ انتخابات کے دوران کووڈ کے رہنما خطوط پر سختی سے عمل درآمد کیا جائے گا۔ کووڈ کے خطرے کو مدنظر رکھتے ہوئے ریلی پر پابندی لگا دی گئی ہے۔ صرف ورچوئل ریلیوں کی اجازت ہے۔ تمام ریاستوں میں ووٹوں کی گنتی 10 مارچ کو ہوگی۔


Share: